Aaj TV English News - News

آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران پہلی مرتبہ پانی کا وقفہ کرانے کا اعلان
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )نے ٹی 20ورلڈ کپ کے دوران پہلی مرتبہ پانی کا وقفہ کرانے کا اعلان کردیا ۔

آئی سی سی کی ورلڈ کپ کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس کا بھی استعمال ہوگا جبکہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کیلئے بھی قوانین میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز کو تبدیل کرتے ہوئے شق 11میں پانی کے وقفے کی اجازت دیدی ہے، یہ وقفہ ہر اننگز کے عین درمیان میں ہوگا یعنی عمومی حالات میں 10 اوورز کے اختتام پر ۔

اس وقفے کا دورانیہ 2منٹ 30 سیکنڈز مقرر کیا گیا ہے لیکن اگر ایک اننگز 14 اوورز یا اس سے کم تک محدود ہوئی تو پانی کا وقفہ نہیں ہوگا۔

سب سے اہم بات، پانی کے اس وقفے کے دوران لیگز میں ہونے والے اسٹریٹیجک ٹائم آؤٹ کی طرز پر ہیڈ کوچز کو کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو کی اجازت ہوگی۔

آئی سی سی نے بارش سے متاثرہ میچز کے لئےقوانین میں بھی معمولی تبدیلی کی ہے، عام میچز میں تو بارش سے متاثرہ کھیل کا نتیجہ پانے میں دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہی لازمی ہوگا لیکن سیمی فائنل اور فائنل میں دوسری اننگز میں کم از کم 10اوورز کا کھیل لازمی قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ اس  بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار ڈی آر ایس کا بھی استعمال کیا جائے گا ، ہر ٹیم کے پاس دو ، دو ری ویو سسٹم ہوں گے۔

آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سپر اوور ہوگا اور سپر اوور کے ٹائی کی صورت میں ایک بار پھر سپر اوور ہوگا اور جب تک فاتح کا فیصلہ نہیں ہوتا، سپر اوورز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سیمی فائنل مکمل نہ ہونے کی صورت میں جو ٹیم سپر اوور میں بہتر پوزیشن پر ہوگی وہ فائنل کھیلے گی، فائنل کسی بھی صورت مکمل نہ ہونے پر دونوں فائنلسٹ ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار پائیں گی۔

واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارت میں شروع ہورہا ہے۔