Aaj TV English News - News

نور مقدم قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم کیلئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں ملزمان پر فرد جرم کیلئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ، عدالت نے تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کی ڈیجیٹل ثبوت کی کاپی مہیا کرنے کی درخواست خارج کردی اور ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی۔

نور مقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ طاہر ظہور سمیت 6 ملزمان ضمانت پر ہونے کی وجہ سے خود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر پہلی بار اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بول پڑا، ملزم ظاہر جعفر نے اردو میں عدالت سے بات کی۔

ظاہر جعفر نے عدالت سے استدعا کی کہ میں معافی مانگتا ہوں اور روسٹر پر آکر بات کرنا چاہتا ہوں۔

جج نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کی ضرورت نہیں ہے، ٹرائل میں آپ کو بھی سنیں گے جس کے بعد جج نے ملزمان کو واپس بخشی خانہ لے جانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر عدالت نے تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے 14 اکتوبر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔