Aaj TV English News - News

ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا
لاہور:آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل بعض قومی کرکٹرز کی نیشنل ٹی20 میں کارکردگی متاثر کن نہیں رہی،جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

چند کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی پریشان ہے،آنے والے میچز میں کارکردگی میں تسلسل نہ آیا تو اسکواڈ میں ایک سے زیادہ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کلئے  پاکستا ن کا 15 رکنی اسکواڈ موضوع بحث بنا ہوا ہے،خاص طور پر مڈل آرڈر میں شامل کھلایوں، صہیب مقصود، اعظم خان، خوشدل شاہ، آصف علی کو منتخب کئے جانے پر سیلیکشن کمیٹی پر تنقید کی زد میں رہی ہے۔

نیشنل ٹی 20میں ان چاروں پلیئرز کی مایوس کن کارکردگی نے ان کے سلیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان 3 میچز میں صرف 35 رنز بناسکے، خوشدل شاہ نے بھی اب تک 21 ، 24 اور 6 جبکہ صہیب مقصود نے 18، صفر اور 24 رنز کی 3 اننگز کھیلی ہیں، آصف علی3، 43 اور10 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

17اکتوبر سےشروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے اسکواڈ کی تبدیلی کی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے۔

نیشنل ٹی 20ٹورنامنٹ کے اختتام تک واضح ہوجائے گا کہ کون سے کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔

شعیب ملک نے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں شرکت کرکے اپنی دستیابی کا عندیہ دے دیا،امکان ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے دو ٹریول ریزرو پلیئر فخر زمان، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی کو 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے۔