Aaj TV English News - News

افغان کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا سے تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ
کابل:افغان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کے  جانے کے بعد آسٹریلیا نے دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ 27 نومبر کو ہوبارٹ میں شیڈول ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حامد شنواری نے ایک بیان میں کہا کہ کھیل کو منسوخ کرنا ثقافت اور مذہبی اقدار کو تبدیل نہیں کرے گا۔

حامد شنواری نے کہا کہ اگر آسٹریلیا کی طرح دیگر قومیں بھی افغان ٹیم سے میچ کا بائیکاٹ کرتی ہیں تو یہ افغانستان سے کرکٹ کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے ملک میں ثقافتی، مذہبی اور بدلتے ہوئے سیاسی ماحول میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنے کو آئی سی سی کی جانب سے قبول کرنے پر کونسل کو سراہا جبکہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی متوازن کرکٹ ڈپلومیسی پر غور کرے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ میچ کی میزبانی پر رضا مندی آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے افغان عوام کیلئے تحفہ ہوگا، اس سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔