Aaj TV English News - News

نواب شاہ :مال گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کا ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا
نواب شاہ کے قریب پاکستان ریلوے کی مال گاڑی کے آئل ٹینکر سے لاکھوں روپے مالیت کا ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا۔

ذرائع پاکستان ریلوے کا بتانا ہے کہ مال گاڑی کراچی سے ملتان جا رہی تھی جس میں ہزاروں لیٹر فرنس آئل موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق سفر کے دوران نواب شاہ کے قریب مال گاڑی کے آئل ٹینکر کے جوائنٹ کھل گئے ،ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور،گارڈ اور اسٹیشن کے عملے نے بہتے تیل کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہے اور تقریباً 3 گھنٹوں میں آئل ٹینکر سے سارا تیل بہہ گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مال گاڑی کے آئل ٹینکر سے بہنے والے تیل کی مالیت 50 سے 60 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور تیل بہنے کے واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر سے بہنے والے تیل میں آگ لگنے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور عوام کو دور رکھا جا رہا ہے۔