Aaj TV English News - News

جب شاہد آفریدی کی اہلیہ نے غریب بچی کی جان بچانے کیلئے سارا زیور بیچ دیا
لیجنڈری پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی اہلیہ نے ایک غریب بچی کی جان بچا کر جذبہِ ایثار کی مثال قائم کر دی۔

یہ بات 2004 کی ہے جس کا ذکر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک انتہائی غریب شخص ملاقات کیلئے میرے پاس آیا اور زار و قطار روتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی اس وقت ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، اس کے علاج کیلئے بہت پیسے چاہئیں جو میرے پاس نہیں ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس شخص کی کہانی سن کر مجھے بہت دکھ ہوا، لیکن اس وقت میرے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ اسے فوری طور پر مدد کیلئے دیدوں تاکہ وہ اس سے اپنی بچی کا علاج معالجہ کر سکے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس شخص کی کہانی سن کر مجھے کچھ شک بھی گزرا اس لئے میں نے ہسپتال فون کرکے تصدیق کی کہ واقعی یہ سچ بول رہا ہے یا یہ سب جھوٹ ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اس غریب آدمی کی بیٹی واقعی زیر علاج اور شدید بیمار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ اب یہ شخص چل کر میرے پاس آیا ہے تو ضرور اس کی مدد کروں۔ میں نے اسے پوچھا کہ اس کی بیٹی کا علاج کرانے کیلئے اسے کتنے پیسے درکار ہیں تو اس نے بتایا کہ ڈاکٹر علاج معالجے کیلئے دو لاکھ روپے کا خرچہ بتا رہے ہیں۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ یہی سوچتے سوچتے میرے ذہن میں خیال آیا اور فوری طور پر اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ مجھے اپنا زیور دیدے کیونکہ ایک غریب شخص کی بیٹی کو علاج کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میری اہلیہ نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ نے تصدیق کر لی ہے کہ وہ بندہ سچ بول رہا ہے تو میں نے اسے بتایا کہ ہاں وہ واقعی مجبور اور لاچاری کی حالت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف اتنا سنتے ہی میری اہلیہ نے فوری طور پر اپنا زیور لا کر مجھے دیدیا۔ اسی وقت میں نے اپنے ایک دوست کو فون کرکے اسے زیور دیا اور کہا کہ وہ اسے فروخت کرکے رقم مجھے لا دے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ زیور سے حاصل ہونے والی رقم میں نے اس غریب شخص کو دیدی اور وہ دعائیں دیتا ہوا وہاں سے رخصت ہو گیا۔