Aaj TV English News - News

لکی گروپ کو پاکستان میں سام سنگ موبائل فونز بنانے کی اجازت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو سام سنگ کے موبائل فونز کی تیاری کے لیے اجازت دیدی۔

پی ٹی اے کی جانب سے اجازت نامہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز 2021ء کے تحت جاری کیا گیا۔

پی ٹی اے کے مطابق لکی گروپ نے کراچی میں کورین موبائل ساز کمپنی سام سنگ برانڈ کی موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت لینے کے لیے درخواست دی تھی۔

پی ٹی اے کی طرف سے اب تک 25 غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی اجازت دی گئی ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ موبائل نہ صرف ملک میں فروخت ہوں گے، بلکہ خطے کی دیگر مسابقتی مارکیٹ میں بھی برآمد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سام سنگ موبائل ڈیوائسز بنانے کی اجازت ملنا ایک اہم کام یابی ہے، موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس کے قیام سے پاکستان میں صارفین کو روزگار کے نئے مواقع اور کم قیمت موبائل فون سیٹ کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔