Aaj TV English News - News

وزارت داخلہ کا اعتراض، وزیراعظم ہاؤس کرائے پر دینے کا فیصلہ مؤخر
اسلام آباد میں واقع وزیراعظم ہاؤس کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کا ایجنڈہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس ریڈ زون میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں لندن طرز پر اسلام آباد میں بھی وزیراعظم ہاؤس میں عام لوگ اور سیاح آئیں، تاہم ریڈ زون ہونے کی وجہ سے اس معاملے پر وفاقی کابینہ اجلاس میں بھی تحفطات کا اظہار کیا گیا۔

قبل ازیں حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کو آمدن کا ذریعہ بنانے کی خبروں پر وضاحت جاری کی، جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بھی بنے گی اور اس کے کچھ حصوں کو عام پبلک کیلئے کھول کر منافع بخش کاروبار کی تجویز بھی آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ وزیراعظم ہاؤس کے لان اور کچھ دوسرے حصوں کو عام پبلک کے استعمال کے لئے کھول کر اس کو منافع بخش بنانےکی خبر پر تبصرہ کر رہے ہیں کہ اب یونیورسٹی نہیں بن رہی ، ان کو خبر ہو کہ یونیورسٹی بھی بن رہی ہے ، یہ پروپوزل اس کے علاوہ ہے، عمران خان قوم کے ایک ایک پیسے کی بچت کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، جس کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں کمرشل سرگرمیاں شروع کی جائیں گی اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس میں مقامی، عالمی فوڈ اور ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ، جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس میں فیشن نمائش اور دیگر تقریبات ہونا تھیں ، وینٹج گاڑیوں کی نمائش سے بھی آمدن حاصل کرنے کی تجویز زیر غور آئی جب کہ عالمی اور مقامی کارپوریٹ تقریبات کیلئے بھی پی ایم ہاؤس آفر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز بھی پی ایم ہاؤس میں ہونا تھے ، جب کہ وزیراعظم ہاؤس کا آڈیٹوریم، 2 گیسٹ ونگز اور لان کرائے پر دئیے جانے کی خبر بھی آئی ، وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے استعمال کے حوالے سے دو کمیٹیاں بھی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ، کمیٹیوں نے وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی اور ڈسپلن کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرنا تھا۔

جب کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے ، پی ایم ہاؤس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز قائم ہوگی ، پراجیکٹ کو پی ایس ڈی پی 2020 -2021 میں شامل کیا گیا ہے، منصوبے کا بنیادی فلسفہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے ، کابینہ کی منظوری کے بعد اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کی گئی۔