Aaj TV English News - News

ٹرین کےبارے میں وہ باتیں جو کوئی آپ کو نہیں بتاتا
ٹرین میں سفر کرنے والے جانتے ہیں کہ ریلوے ٹریک کے ساتھ متعدد نشانات ہوتے ہیں، جن کا مطلب عام لوگوں کو تو نہیں پتہ ہوتا تاہم ان تمام نشانات کو ٹرین ڈرائیور سمیت عملے کے ارکان بڑی اچھی طرح جانتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ان نشانات میں سے چند ایک کا مطلب بتاتے ہیں۔

٭ W/B سائن بورڈ

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ ٹریک کے ساتھ ایک بورڈ پر W/B لکھاہوتا ہے۔ اس کا مطلب  "وِسل بلو" یعنی سیٹی بجانا ہے۔ یہ نشان عموماََ پل کے قریب سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔ ٹرین ڈرائیور کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی پل سے گزرتے ہوئے ٹرین کی سیٹی لازمی بجائے۔

٭ پٹریوں کے درمیان فاصلہ کیوں ہوتا ہے؟

پٹری چونکہ لوہے سے بنی ہوتی ہے اور لوہا گرمی میں پھیلتا ہے۔ اس لیے گرمی کے موسم میں (لوہا) پھیلنے کی وجہ سے پٹری کو ٹیڑھا  ہونے سے روکنے کیلئے ان کے درمیان فاصلہ رکھا جاتا ہے۔

٭  ٹرین کے آخری ڈبے پر "x" کا نشان

ٹرین گزرنےکے بعد آخری ڈبے پر  "x" اس لیے لکھا جاتاہے تاکہ نیچے کھڑے عملے کو یہ معلوم ہو سکے کہ یہ گاڑی کا آخری ڈبہ ہے۔ رات کے اوقات کے لیے ٹرین کے اخری ڈبے پر سرخ رنگ کی لائٹ بھی نصب کی ہوتی ہے۔

اس کے لیے علاوہ آخری ڈبے پر ایک طرف :"LV" لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب "لاسٹ وہیکل" یعنی آخری ڈبہ ہوتا ہے۔

٭ ٹرین کے ٹریک کے نیچے بجری

بارش کی صورت میں ٹریک کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے اس کے نیچے بجری اور ککنکریٹ/پتھر بچھائے جاتے ہیں،۔ بارش کا پانی پتھروں سے بآسانی گزر جاتا ہے جس سے ٹرین کا ٹریک نیچے دھنسنے سے بچ جاتا ہے، اگر یہ ہی ٹریک سخت سمنٹ سے بنایا جائے تو جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔