Aaj TV English News - News

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزادکشمیرکی حدود سے نکل جانے کا حکم
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے علی امین گنڈا پور کی جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کر دی۔

چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیر کی تقریریوں سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے، لہٰذا یہ کشمیر سے فوری طور پر روانہ ہوجائیں۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا تھا اور انڈے بھی پھینکے تھے۔

واقعے کے خلاف 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہےکہ حملےمیں ملوث مزید 10 افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق منظم منصوبے کے تحت قافلے کا راستہ روک کر پتھراؤ کیا گیا جب کہ وفاقی وزیر کے پرائیویٹ گارڈز کی جانب سے فائرنگ بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔