Aaj TV English News - News

فائنل میں جیت پر محمد رضوان اور ہار پر وہاب ریاض نے کیا کہا؟
ابوظہبی :پی ایس ایل 6 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فائنل کا دباؤ ہوتا ہے، پلیئرز کو کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہیں، بولرز پر بھروسہ تھا، انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود نے یو اے ای میں عمدہ بیٹنگ کی، ہماری ٹیم نیچے سے اوپر آئی، ٹیم یکجا ہو کر کھیلی، لڑکے جیت کے مستحق تھے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ فائنل میں ملتان سلطانز نے بہتر کھیل پیش کیا، ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا ہم نے اننگز کے آخری اوور میں خراب بولنگ کی جس کا نقصان ہوا۔

وہاب ریاض کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھے بولرز ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ زیادہ کھیلنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

ملتان نے پشاور کو جیت کیلئے207 رنز کا ہدف دیا تھا،ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 159رنز بناسکی۔