Aaj TV English News - News

جب جان ابراہم نے کترینہ کو فلم سے نکلوایا۔۔۔
بولی وڈ کے دبنگ سُپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2003 میں جان ابراہم نے کترینہ کیف کو "سایہ" فلم سے نکلوا دیا تھا اوتر ان کی جگہ تارا شرما کو کاسٹ کرلیا گیا تھا، اس وقت تین روز تک انہیں کترینہ کے آنسو صاف کرنے پڑے۔

سلمان خان نے بتایا کہ کترینہ رو رہی تھی اور کہہ رہی تھی، ’میرا پورا کیریئر تباہ ہوگیا‘۔ اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ لڑکی تو فلم انڈسٹری کی بڑی اسٹار بننے والوں میں سے ہے پھر بھی کیوں رو رہی ہے؟

سلمان نے بتایا کہ میں نے کترینہ سے کہا، ’تم اس واقعے پر کچھ سالوں کے بعد ہنسو گی‘۔

'پھر 2009 میں فلم "نیویارک" آئی جس میں جان ابراہم اور کترینہ نے ساتھ کام کرنا تھا، کترینہ نے مجھے کہا جان ابراہم اس فلم میں ہے، میں نے کہا تو کیا ہوا جس پر کترینہ نے کہا کہ مجھے اس نے فلم سے نکلوایا تھا۔'

سلمان خان نے کہا، 'میں نے کترینہ کو سمجھایا کہ دیکھو ابھی تم اس پوزیشن میں ہو کہ جان کو فلم سے نکلوا سکتی ہو لیکن ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کترینہ میری بات سمجھ گئیں اور جان ابراہم کے ساتھ فلم میں کام کیا اور فلم بڑی ہٹ ہوئی۔'

سلمان خان نے دعویٰ کیا کہ 'میرے اور کترینہ دونوں کے بڑے پن کی وجہ سے جان ابراہم کو بڑی ہٹ ملی۔'