Aaj TV English News - News

ایرانی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز میں آتشزدگی، جہاز غرقِ آب
ایرانی نیوی کے ایک بڑے آئل ٹینکر ’’خارگ‘‘ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔

آبنائے ہرمز میں غرقِ آب ہونے والے مذکورہ جہاز میں 400 تربیتی اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں۔ جنہیں ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ایرانی بحریہ کے جہاز پر لگی آگ پر 20 گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔ ریسکیو ٹیم نے بحری جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔

خوفناک آگ نے پلک جھپتے ہی پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور 40 ملین پاؤنڈ مالیت کا جہاز سمندر برد ہوگیا۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خارگ اہلکاروں کی تربیت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور حادثے کے وقت جہاز میں 400 اہلکار ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے موجود تھے۔

اس سے قبل گزشتہ برس ملٹری ٹریننگ کے دوران غلطی سے میزائل چل جانے کے باعث 19 ایرانی نیوی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے اسی طرح 2018 میں بھی ایرانی بحریہ کا جہاز ڈوب گیا تھا۔