Aaj TV English News - News

ونڈوز کا نیا ورژن متعارف کروانے کی تیاری
مائیکروسافٹ نے دنیا کے مقبول ترین کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم "ونڈوز" کا نیا ورژن متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ قرار دیا جانے والا یہ ورژن اپنے آخری مراحل میں ہے۔

مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے ایک بڑی اپ ڈیٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ یہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔

ستیہ نڈیلا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 1 ارب تیس کروڑ سے زائد صارفین کی ڈیوائسز پر کام کرنے والے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن اب جلد متعارف کرا دیا جائے گا۔

ستیہ نڈیلا نے کہا کہ مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ نیا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے درخواست کی جا رہی تھی کہ ونڈوز کا نیا ورژن سامنے لایا جائے۔ اب اسی تناظر میں نئی منصوبہ بندی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ونڈوز کے نئے ورژن کو میں کچھ عرصے سے استعمال کر رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ یہ نئی نسل کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ہوگا، کمپنی میں موجود ہر شخص اور خصوصاً میں اس کے بارے میں بہت ہی زیادہ پرجوش ہوں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ حکام نے اپنے نئے ونڈوز ورژن کو فی الحال دنیا سے چھپا کر رکھا ہے اور اس کے بارے میں کسی کو کوئی معلومات نہیں ہیں۔ تاہم صرف اتنی اطلاعات ہیں یہ کہ آپریٹنگ سسٹم جدید ترین طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے 2015ء میں آخری بار اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم "ونڈوز 10" کی صورت میں متعارف کرایا تھا۔