Aaj TV English News - News

سندھ حکومت کا کورونا سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
کراچی :سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعلیٰ  سندھ مراد علی شاہ نے کیسز میں کمی پر عوام کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ عوام کا تعاون جاری رہا تو ہم جلد صورتحال پر قابو پالیں گے۔

جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعل سندھ مراد علی شاہ نے ٹاسک فورس اجلاس میں بتایا کہ  گزشتہ روز 22043 ٹیسٹ کئے گئے جو ایک ریکارڈ ہے،   جس کے نتیجے میں 1293 کیسز سامنے آئے ہیں جو 5.9 فیصد تشخیصی شرح ہے،   سختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر عوام نے اس طرح تعاون جاری رکھا تو   ہم جلد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے  تاہم کل 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے،   اس وقت کراچی کے کیسز کی شرح 8.34 فیصد،   حیدرآباد 4.42 فیصد اور دیگر اضلاع  3.3 فیصد ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 20 مئی کو کراچی میں 12.86 فیصد اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی،  ضلع شرقی 17 ، وسطی 10 ، جنوبی 13 ، غربی 10  اور ملیر 8 فیصد کیسز ہیں۔

عید کے بعد مئی کے ہفتہ  15 تا 21 تک کیسز 8.63 فیصد تھے  اور اموات 1.18 فیصد تھیں،   عید کے بعد دوسرے ہفتے میں 22 مئی تا 26 تک کیسز کی شرح 6.8 فیصد  اور 0.90 اموات  کی شرح تھی،   صرف مئی میں 307 مریض انتقال کرگئے ہیں۔