Aaj TV English News - News

سندھ میں آج رات 8بجے کے بعد غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد
کراچی:سندھ میں آج رات 8 بجے کے بعد گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبے میں نافذ پابندیوں کو مزید سخت کردیا جس کے تحت آج سے صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔

ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ جمعہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور تمام دکانیں بند رہیں گی۔

پولیس کو بھی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کی ہدایت

صوبے بھر میں آج رات 8 بجے کےبعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، اگر کسی کو ضروری کام یا اسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا بیان

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہناہےکہ 14 دن بہت اہم ہیں،عوام قربانی دیں،سندھ حکومت کرفیویالاک ڈاؤن لگانا  نہیں چاہتی، فیصلے مجبوراًکرنا پڑ رہے ہیں،سختی کرتے ہیں تو کاروباری طبقہ ناراض ہوتا ہے، سختی نہ کریں تو میڈیا کہتا ہے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔