Aaj TV English News - News

'افغان عوام کی دیرپا امن کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے'
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ پرامن افغانستان کا مطلب پرامن خطہ بالخصوص پرامن پاکستان ہے، پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ہمراہ کابل کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا جس میں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے تفصیلی ملاقات کی۔

افغان صدر سے ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نکلس پیٹرک کارٹر بھی موجود تھے۔

آرمی چیف نے بعد ازاں اعلی کونسل برائے افغانستان کے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹرعبد اللہ عبد اللہ سے بھی ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پرامن افغانستان کا مطلب پرامن خطہ بالخصوص پرامن پاکستان ہے، پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوششوں کی حمائیت کرتا رہے گا۔

افغان صدر نے بامقصد بات چیت، بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے پر مبنی ’افغان زیرقیادت‘ امن عمل کی ہمیشہ حمایت کریں گے، ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور بارڈر منیجمنٹ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔