Aaj TV English News - News

الیکشن کمیشن کا این اے 249 کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا،دوبارہ گنتی کلئے  6 تاریخ کو صبح 9 بجے تمام فریقین کو آر او آفس پہنچنے کی ہدایت کردی گئی  جبکہ ریجنل الیکشن کمشنر حیدر آباد ریٹرننگ آفیسر کے ہمراہ ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے (ن )لیگ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیاکہ ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد آر او کی معاونت کریں گے جبکہ تمام امیدواروں کو6مئی کو صبح 9 گنتی کیلئے آر او آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار قادر مندوخیل نے کہاکہ ن لیگ نے اعتماد کھو دیا ہے، تمام رزلٹ موجود ، دوبارہ گنتی میں بھی کامیاب ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )کے امید مفتاح اسماعیل کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نےمسلم لیگ (ن)کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی ۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ اور پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے ۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور محمد زبیر کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ  پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل ،سعید غنی ، نیئر حسین بخاری  اور فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن آئے۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دوبارہ گنتی کے علاوہ تحقیقات اوردوبارہ انتخابات کی بھی استدعا کی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45پر دستخط نہیں کئے، الیکشن کمیشن کو مداخلت کرنا ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایاکہ پولنگ کے دوران مسلم لیگ ن نے کسی فورم پر کوئی شکایت نہیں کی، بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنی ہو گی، پانچ فیصد سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ممکن ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ آج ہی سنائیں گے۔