Aaj TV English News - News

انڈیا سے آسٹریلیا آنے والوں کو پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا
آسٹریلیا میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثرہ انڈیا سے آنے والے افراد کو ملک میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ پیر سے کوئی بھی ایسا شخص جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران انڈیا میں رہا ہو اگر ملک میں داخل ہوا تو اس کو قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ہی انڈیا سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جو کم از کم 15 مئی تک لاگو ہے۔

آسٹریلیا نے قید اور جرمانے کی سزا کا اعلان اس وقت کیا جب ملک میں بالواسطہ پروازوں کے ذریعے انڈیا سے آنے والے مسافروں کا پتا چلا۔

وزیر صحت گریگ ہنٹ نے پابندی کی خلاف ورزی سامنے آنے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ’حکومت نے یہ فیصلے آسانی سے نہیں کیے۔‘

انڈیا میں کورونا وائرس کے غیر معمولی پھیلاؤ سے انسانی بحران نے جنم لیا ہے اور دنیا کے متعدد ملکوں نے وہاں سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کی ہے۔