Aaj TV English News - News

ملک میں ایک ہی روز ایک لاکھ افراد کی ویکسی نیشن
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ  ملک بھر میں پہلی بار ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ سترہ  ہزار آٹھ سو باون افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ جس کے بعد اب مجموعی طور پر21 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا خوشی ہے لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں۔ چالیس سال یا زائد عمر کے افراد کو رجسٹریشن کی ترغیب دیں۔
دوسری جانب کورونا کیسز کی خطرناک مثبت شرح اور اموات میں اضافے کے باوجود لاہور کے بازار مرد و خواتین سے بھرے ہوئے ہیں،

شاپنگ کے شوق میں اس ہجوم نے تمام فورسز کے گشت اور کاررائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

خواتین اور مرد کورونا کے خوف سے بے خبر ہر دن کو آخری دن سمجھ کر شاپنگ میں مصروف ہیں۔ تل دھرنے کو جگہ نہیں۔ ہر کوئی اپنے شوق کی تکمیل کیلئے جواز ڈھونڈ رہا ہے۔

تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ مثبت کیسز والے شہر لاہور میں فورسز ہر روز فلیگ مارچ کر کے لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر رہی ہیں، مگر لاہور کا اچھرہ بازار، مزنگ، مغل پورہ، انارکلی سمیت ہر بازار گنجائش سے زیادہ گاہگوں سے بھرا ہے۔