Aaj TV English News - News

انڈونیشیا کی آبدوز عملے سمیت لاپتہ
انڈونیشیا کے سمندر میں ڈرلنگ کرنے والی جرمن ساختہ آبدوز عملے کے 53 ارکان سمیت لاپتہ ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی آبدوز ’’کے آر آئی نانگگلہ 402‘‘ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے سمندر میں آبی گولوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈرلنگ کر رہی تھی تاہم آبدوز کے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ آبدوز میں 53 افراد موجود ہیں۔

انڈونیشیا کی بحریہ نے آبدوز کے لاپتہ ہونے پر تلاش کا کام شروع کردیا ہے جس کے لیے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ آبدوز کی تلاش کا کام بالی سے 60 میل کی دوری پر جاری ہے۔

انڈونیشیا کی کابینہ کے سکریٹریٹ کی ویب سائٹ کے مطابق 1395 ٹن کے آر آئی ننگگالہ 402 کو جرمنی میں 1978 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ آبدوز دو سال جنوبی کوریا میں رہی جہاں اس میں ترمیم کی گئی اور دوبارہ استعمال کے لیے 2012 میں تیار کیا گیا تھا۔

ماضی میں انڈونیشیا اپنے وسیع و عریض جزیرے کے پانیوں پر گشت کرنے کے لیے سوویت یونین سے خریدی گئی 12 آبدوزوں کا بیڑا استعمال کیا کرتا تھا تاہم اب صرف 5 آبدوزیں ہیں جن میں سے 2 جرمنی اور 3 جنوبی کوریا کے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا دفاعی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اب بھی کافی کام کرنا باقی ہے، یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں فضائی حادثوں میں زیادہ تر نہایت پرانے جہاز شکار ہوئے۔