Aaj TV English News - News

آرمی چیف اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورروسی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچپسی اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیرخارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچپسی اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی، بالخصوص افغان مفاہمتی عمل تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزیرخارجہ نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اورعلاقائی امن واستحکام کےلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ روسی وزیرخارجہ نے افغان مفاہمتی عمل کےلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو بھی سراہا۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک روس تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔مستقبل میں پاک روس تعلقات مختلف شعبوں میں وسعت اختیار کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان روس کے ساتھ باہمی فوجی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہے۔

آرمی چیف نےکہا کہ پاکستان افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کےلئےتمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔افغانستان میں دیرپا امن و ستحکام سےخطے کو فائدہ ہوگا۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہمارے کسی ملک کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔پاکستان علاقائی تعاون کےلئے کوشاں ہے۔پاکستان باہمی وقار اور مشترکہ ترقی کے فریم ورک کےلئے پرعزم ہے۔