Aaj TV English News - News

آٹے کی ارزاں نرخوں میں فراہمی کی ہدایت
وزیر خزانہ حماد اظہر نے صوبوں میں آٹے کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی  ہدایت کی ہے ۔ صوبائی حکومتیں رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں اورمعاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریزاوردیگرحکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک میں ضروری اشیاء  کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا ۔

سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کوبریفنگ میں بتایا گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ اشیائے ضروریہ میں سے 12 کی قیمتوں میں اضافہ اور 24 میں کمی ہوا ہے ۔

سیکرٹری وزیر خوراک نے کہا کہ ملک بھر میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، روزانہ سپلائی بھی جاری ہے ۔ اجلاس میں پنجاب حکومت نے رمضان سہولت بازاروں کے حوالے سے تیاریوں اور اقدامات پر بریفنگ دی ۔

اجلاس کو وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ  اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے ۔