Aaj TV English News - News

گورنر ہاؤس میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا 20واں صوبائی کونسل اجلاس
گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا 20واں صوبائی کونسل اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف پیٹرن محمد صدیق میمن کی تجویز پر چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کو مزید دو سال کیلئے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جبکہ صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر کومزید دو سال کیلئے صوبائی سیکریٹری نامزد کیا گیا۔

علاوہ ازیں محمد حسین مرزا کو بھی دو سالوں کیلئے صوبائی خازان، فرقان احمد یوسفی اور امام بخش ناگور کو ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ۔

اجلاس کی نظامت کے فرائض صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے انجام دیئے جبکہ پیٹرن جسٹس (ر) حسن فیروز نے گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ عمران اسماعیل اور صوبائی اسکاؤٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ کو اسکارف پہنایا۔

بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر و چیف اسکاؤٹ سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی کونسل کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ امید کرتا ہوں کہ وہ سندھ میں مزید تیزی کے ساتھ اسکاؤٹ تحریک کو فروغ دینے میں اپنا بھر پور کردا ر ادا کرتے رہیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کورونا کے باعث دنیا بھر میں ہر قسم کی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوگئی تھیں اور اس کا اثر اسکاؤٹ تحریک پر بھی پڑا لیکن سینئر اسکاؤٹس اور ان کے لیڈ رز نے سندھ بھر میں اس مشکل موقع پر متاثر کن کردار ادا کیا، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں حکومت اسکاؤٹ تحریک سے وابستہ والینٹرز کی طرف دیکھتی ہے جو کہ ہر طرح کی صورتحال سے نبردآزماہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس کی مثال کورونا کے دوران ایکسپو سینٹر اور سکھر میں قائم آئیسولیشن سینٹرز پر اپنی خدمات کا انجام دینے کے ساتھ ساتھ اسپرے مہم ، آگہی ، راشن کی تقسیم اور احساس پروگرام کے مراکز پر اسکاؤٹس کی خدمات کا میں نے خود مشاہدہ کیا اور ان خدمات کا اعتراف کیا کہ اسکاؤٹس نامساعد حالات اور بلامعاوضہ اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے نو منتخب صوبائی اسکاؤٹ کمشنر و چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی سرگرمیاں دیگر صوبوں سے زیادہ رہی ہیں اس عرصہ میں دو مرتبہ صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر قومی کونسل کے اجلاس میں اور گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر کراچی میں ’’کلین اینڈ گرین پاکستان اسکاؤٹس کیمپوری ‘‘ میں شرکت فرما کر سندھ کو میزبانی کا شرف بخشا ۔ہم سمجھتے ہیں کہ چیف اسکاؤٹ پاکستان اور چیف اسکاؤٹ سندھ کی اسکاؤٹنگ سے محبت اور سرپرستی اسکاؤٹ تحریک کےفروغ کا باعث ہوگی۔سندھ کے اسکاؤٹس شجر کاری مہم میں بھی بھر پور حصہ لے رہے ہیں ۔ ہماری مہم ’’ ایک بشر دو شجر ‘‘ بڑی کامیابی سے جاری ہے جبکہ سندھ کے ہر ضلع میں فعال ریسکیو ٹیم کسی بھی ناگہانی آفت سے نبٹنے کیلئے تیار ہے ۔

پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز ڈسٹرکٹ بوائےاسکاوٹس ایسوسی ایشن سندھ اور کراچی سینٹرل بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن نے گورنرو چیف اسکاؤٹ سندھ عمران اسمعیلٰ کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ،سید ممتاز علی شاہ کو اسکاوٹس کا صوبائی کمشنراورسیکریٹری سید اختر میر کی مدت تعیناتی میں توسیع پرمبارکباد پیش کی ہے،ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ واسسٹنٹ صوبائی  اسکاوٹس کمشنر سندھ ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی، ڈسٹرکٹ اسکاوٹ کمشنررفیعہ جاوید ملاح، ڈسٹرکٹ سیکریٹری ستارسمائیر، اےڈی سی اخلاق احمد، ڈپٹی سیکریٹری محمد احمد خان، ضلعی تعلیمی آفیسر و ڈسٹرکٹ کمشنر مرزا ارشد بیگ، لیڈر ٹرینر طارق علی، اے ڈی سی راحیلہ مسرور ، ڈسٹرکٹ سیکریٹری بشری احسان، اسکاوٹس لیڈرز۔ انوار احمد، نعیم الدین، عبدالغنی، ثریا بیگم، غضنفر علی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا فیصلہ خوش آئیند ہے اسکاوٹ تحریک کو مخلص اور دیانتداری کے ساتھ آگے بڑھانے میں سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، موجودہ چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے جو خدمات انجام دیں وہ قابل تعریف ہیں۔