Aaj TV English News - News

لاہور: افسوسناک واقعہ، مقدس مسجد کو شراب کی بھٹی بنا دیا گیا
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک مقامی مسجد کے کوارٹر میں شراب بنانے کا انکشاف ہوا ہے، اس گھناؤنے کام میں ملوث ملزم نعیم عرف نبوں نے جامعہ مسجد حنفیہ غوثیہ کیر کلاں گاؤں کا کوارٹر کرائے پر لے رکھا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان گر فتار کر لیا ہے۔

ملزم نے مسجد کے کوارٹر میں شراب کی بھٹی بنا رکھی تھی۔ ملزم کے خلاف عبادت گاہ کا تقدس پامال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے موقع سے تیار اور خام مال برآمد کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دو روز قبل کارروائی کی۔ ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے مسجد کے کوارٹر میں اس لیے شراب کی بھٹی بنائی، تا کہ کسی کوشک نہ ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد جیسے مقدس مقام پر شراب کی تیاری کے حوالے سے کوئی بھی شک نہیں کر سکتا، بس اِسی وجہ سے انہوں نے مسجد کے کوارٹر میں شراب کی بھٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔

ملزمان نے بتایا کہ وہ ایک عرصہ درازسے یہاں شراب تیار کر رہے ہیں اور مقامی طور پر اِسے فروخت بھی کر رہے ہیں، تاہم مقامی آبادی کے چند افراد نے پولیس میں اِس حوالے سے شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا اور ملزمان کو فوری طور پر حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں غیر قانونی شراب خانوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ کارروائی کرنے میں ناکام ٹھہری ہے۔

اس حوالے سے ایک تازہ واقع مسجد کے کوارٹر میں شراب کی تیاری کے حوالے سے پیش آیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو غیر قانونی شراب خانوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔