Aaj TV English News - News

پنجاب بھر میں آج سے کورونا پابندیوں کا اطلاق، تعلیمی ادارے بند
لاہور:پنجاب بھر میں آج سے کورونا پابندیوں کا اطلاق ہوگیا، تعلیمی ادارے بند اور  مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے  گئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ایک بار پھر تباہی مچانا شروع کردی جس پر پنجاب حکومت نے 7شہروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق جن 7بڑے شہروں میں ہوگا ان میں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد شامل ہیں۔

جن شہروں میں پابندیوں کا اطلاق ہوگا وہاں آج سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 15روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں، کھلی جگہوں پر تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام مارکیٹیں شام 6بجے کے بعد بند کردی جائیں گی تاہم میڈیکل سٹورز، لیبارٹریاں، فروٹ و سبزی کی دکانیں، ورکشاپس، تندور اور پٹرول پمپس 24گھنٹے کیلئے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سماجی و مذہبی تقریبات میں پچاس افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ دفاتر میں 50فیصد اسٹاف کو کام کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے 7شہروں کے علاوہ دیگر شہروں میں 300سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے ،ان پابندیوں کا اطلاق 29مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔