Aaj TV English News - News

امریکا کی شمالی کوریا سے مسلسل رابطے کے کوشش "مسڈ کال" بن گئی
امریکا کی نئی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ شمالی کوریا سے رابطے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن کم جونگ اُن کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک اعلیٰ امریکی حکومتی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے بارہا شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم اُس جانب سے کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا۔

بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ صدارت سنبھالنے کے بعد کئی بار صدر بائیڈن نے شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاکہ خطے میں جارحیت اور تناؤ کو کم کیا جا سکے۔

اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ امریکا سے شمالی کوریا رابطے کی کوششیں فروری میں کی گئیں لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان دو ملاقاتیں گزشتہ برس ہوئی تھیں جب کہ شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کی بھی تاریخی ملاقات ہوئی تھی تاہم ان غیر معمولی ملاقاتوں کے نتائج سامنے نہیں آسکے تھے۔