Aaj TV English News - News

ٹوئٹر سے تنازعہ، بھارت کی اپنا انٹرنیٹ بنانے کی کوشش
ٹوئٹر سے تنازعے کے بعد بھارت اپنا انٹرنیٹ بنانے کی کوششیں کررہا ہے۔

بھارت کی حکومت کی جانب سے مخصوص ٹوئٹر اکاؤنٹ ہٹانے سے امریکی کمپنی کے انکار کی وجہ سے تنازع طول پکڑ گیا ہے، ٹوئٹر سے مماثل بھارتی سوشل نیٹ ورک کے ایک سینئر ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ان کی ایپلی کیشن پر اچانک توجہ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ایپلی کیشن "کو" کے شریک بانی ماینک بداوتکا نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آپ کو اچانک ورلڈ کپ کے فائنل میں شامل کردیا گیا ہو اور سب آپ ہی کی ٹیم کو دیکھ رہے ہیں۔

"کو" جس کی حمایت بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کی ہے اور ان کی حکومت کے عہدیدار اور وزارتیں جوش و جذبے کے ساتھ استعمال کررہی ہیں، ایک سال سے بھی کم عرصے قبل قائم کی گئی اس ایپ کے تجزیاتی ادارے سینسر ٹاور کے مطابق رواں سال اب تک 33 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔

اسی عرصے میں ٹوئٹر کے 42 لاکھ بھارتی ڈاؤن لوڈ میں کمی آئی ہے۔ تاہم ٹوئٹر کے لوگو سے مشابہہ لوگو والے بھارتی سوشل نیٹ ورک کو ماہ فروری میں ٹوئٹر کے مقابلے میں زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، جب بھارتی زرعی اصلاحات کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے ہیش ٹیگ اکاؤنٹ کو بلاک نہ کرنے پر بھارتی حکومت نے امریکی کمپنی کو بلایا تھا۔