Aaj TV English News - News

جاوید اختر کی شکایت پر کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری
انڈیا کے معروف نغمہ نگار، مصنف اور شاعر جاوید اختر کی شکایت پر بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، جس کے بعد ممبئی کورٹ نے اداکارہ کو طلب کیا تھا۔ تاہم پیر کے روز وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے وارنٹ جاری کر دیے۔

اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے جمعے کے روز کنگنا رناوت کو طلب کرتے ہوئے نوٹس میں لکھا تھا کہ انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یکم مارچ کو پیش ہوں تاہم وہ پیش نہ ہوئیں۔

عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

اداکارہ کے وکیل رضوان صدیقی کا عدالت میں کہنا تھا کہ قانون کے تقاضے درست طور پر پورے نہیں کیے گئے۔ وارنٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

دوسری جانب جاوید اختر کے وکیل وریند گوور نے عدالت میں کہا کہ چاہے وارنٹ کو چیلنج بھی کر لیا جائے پھر بھی اداکارہ کو ہدایت کے مطابق عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

قبل ازیں جاوید اختر کے وکیل کی جانب سے عدالت سے وارنٹ کی استدعا کیے جانے پر اداکارہ کے وکیل نے مخالفت کی۔

میجسٹریٹ آر آر خان نے سماعت کے دوران کہا کہ کنگنا کو کوئی بھی آرڈر کسی اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کی آزادی ہے لیکن یہ حق انہیں عدالت میں حاضر ہونے سے مبرا نہیں کرتا۔

خیال رہے جاوید اختر نے نومبر میں کنگنا کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے مبینہ بے بنیاد بیانات کی وجہ سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔

جاوید اختر نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران ان کے خلاف نامناسب باتیں کہیں، انہوں نے اس ’ٹولے‘ کا حوالہ بھی دیا تھا جو بقول ان کے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد انہیں اس معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔