Aaj TV English News - News

پاکستانی کرکٹر بلال آصف نے پی ایس ایل 6 کا نیا ترانہ بنا دیا
پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے آغاز کے دن قریب آتے ہی اس سے متعلق سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ چند روز قبل پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ جاری ہوا، کسی نے اس پر تعریف کے پھول برسائے تو کوئی تنقید کے لٹھ مارتا رہا۔

ایسے میں پاکستانی کرکٹر بلال آصف میدان میں آئے اور ’یہ ہے پی ایس ایل‘ کے نام سے نیا ترانہ جاری کر دیا۔

ڈیجیٹل میڈیا پر جاری کیے گئے ترانے میں بلال آصف نے گلوکاری خود کی تو ماڈلنگ کا مرحلہ بھی خود ہی طے کیا۔ لاہور کے شاہی قلعے کو پس منظر میں رکھ کر بنائی گئی ویڈیو سامنے آئی تو پاکستانی کرکٹرز اور مبصرین و شائقین نے بلال آصف کے نئے ترانے کو خوب سراہا۔

ترانے کی ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ پیغام میں پاکستانی کرکٹر کا کہنا ہے کہ ’یہ پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے ہے۔‘

سابق و موجودہ کرکٹرز اور دیگر نے بلال آصف کے پیش کردہ نئے ترانے کو سراہا تو انہیں یہ سلسلہ جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

کرکٹ شائقین کو ان کا گانا پسند آیا تو کسی نے کرکٹ کے میدانوں سے موسیقی کی دنیا کا رخ کرنے کو موضوع بنایا تو کسی نے تجویز دی کہ اس گانے کو میچز کے دوران پس پردہ موسیقی کے طور پر استعمال کیا جائے۔

ٹوئٹر صارفین نے بلال آصف کے گائے ترانے کا پی ایس ایل کے آفیشل ترانے سے موازنہ کیا تو اسے اس سے کہیں بہتر قرار دیا۔

گفتگو کا حصہ بننے والے کچھ افراد نے بلال آصف کو مستقبل کے لیے تجاویز دیں تو لکھا کہ ’جس طرح گانے کے لیے پرفارم کیا ہے اسی طرح کرکٹ گراؤنڈ میں بھی پرفارم کریں۔‘

قومی ٹیم کا حصہ رہنے والے بلال آصف اب تک قومی ٹیم کی جانب سے متعدد ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔

پی ایس ایل ترانہ موسیقی کے میدان میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بلال آصف کی پہلی مشق نہیں بلکہ وہ اس سے قبل بھی پنجابی زبان میں ایک گانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

20 فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے میچ سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سکس کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں اور دیگر کے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔