Aaj TV English News - News

سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کے خلاف اقدام قتل اور اغوا کا مقدمہ درج
کراچی کے میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں پولیس نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور ان کے 70 ساتھیوں کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، اقدام قتل، اسلحہ کے زور پر اغوا، مالی نقصان، سرکاری ملازمین پر حملے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے ہفتے کی شب کورنگی کے رہائشی ٹھیکیدار محمد ایوب کی مدعیت میں حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جرم دفعات 147 ، 148 ، 149 ، 186 ، 353 ، 324 ، 417 ، 504 اور 506B کے تحت مقدمہ الزام نمبر 34/2021 درج کیا ہے۔

مدعی نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کے 3 جنوری 2021 کو جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کے لیے سولنگی اسٹاپ کے قریب تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کیا تو درمیان حلیم عادل شیخ اپنے دیگر 60 سے 70 کارکنوں کے ہمراہ آئے جو مسلح تھے۔

انہوں نے ہیوی مشینری پر پتھراؤ کیا، شاول کے شیشے توڑے اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ملازمین پر حملہ آور ہوگئے، اس دوران پولیس افسران و ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں اور ان پر ڈنڈے لاٹھیاں پرسائیں۔ حملہ آوروں نے ملازمین اور مزدوروں کو اسلحہ کے زور پر اپنے ساتھ لے جانے کی بھی کوشش کی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرائے جانے کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔