Aaj TV English News - News

بیٹنگ کے دوران فواد عالم کے کھڑے ہونے کا انوکھا انداز، لیکن کیوں؟
کراچی ٹیسٹ کے ہیرو اور قومی بیٹسمین فواد عالم نے بیٹنگ کے دوران کھڑے ہونے کے انداز کا دفاع کرتے ہوئے اس بارے میں بتایا۔

پی سی بی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں فواد عالم کا اپنے منفرد سٹانس کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ اسٹانس بالکل سِمپل ہے کہ جب بالر سامنے سے بھاگتے ہوئے آرہا ہوتا ہے تو میرا تب تک یہ سٹائل ہوتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کا ایکشن مکمل ہونے سے قبل میں اپنی جگہ پر آجائوں۔

فواد عالم نے کہا کہ اپنی پوزیشن پر آکر پھر میں گیند کو دیکھتا ہوں، جہاں آجائے وہیں کھیل لیتا ہوں۔

خیال رہے کہ فواد عالم اپنی بیٹنگ کے دوران تینوں سٹمپس چھوڑ کر لیگ سائیڈ کی جانب چلے جاتے ہیں، ماہرین کے خیال میں اس میں ایل بی ڈبلیو کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔ سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین شیونارائن چندر پال بھی ان سے ملتے جلتے انداز میں بیٹنگ کرتے تھے۔