Aaj TV English News - News

سعدرفیق کیخلاف لوکو موٹیو مہنگے داموں خریدنے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ
لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیلئے احتساب بیورو سے اچھی خبرآئی ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب )نے ان کیخلاف لوکو موٹیو مہنگے داموں خریدنے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

خواجہ سعد رفیق کو نیب سے ریلیف مل گیا،قومی احتساب بیورو نے سابق وزیرریلوے کیخلاف لوکوموٹیوکی خریدی کی انکوائری بندکرنےکافیصلہ کرلیا۔
ڈی جی نیب لاہورنےسفارش چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو بھجوا دی جو  انکوائری بندکرنےکی حتمی منظوری دیں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر4ہزار سے 4500 ہارس پاور کے انجن مہنگے داموں خریدنے کا الزام تھا۔

سعد رفیق کیخلاف شکایت گزار کا مؤقف تھا کہ پاکستان ریلوے کو 20 سے زیادہ لوکو موٹیو کی ضرورت نہیں تھی،خواجہ سعد رفیق نے ضرورت سے زائد لوکو موٹیو خریدنے کی منظوری دی،جس کا مقصد کک بیکس حاصل کرنا تھا۔

انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ جس کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا وہ میرٹ پر تمام قوانین کو مکمل کرنے کے بعد دیا گیا۔

آج احتساب عدالت میں خواجہ سعد سے انکوائری بند کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے الزام کا پتہ ہے  نہ انکوائری کا اور  نہ ہی فائنڈنگ کا، مجھے لوکوموٹیو   کیس سے متعلق کچھ علم نہیں۔